28 جولائی، 2018، 11:48 AM

امریکہ کی قطر میں طالبان دہشت گرد تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات

امریکہ کی قطر میں طالبان دہشت گرد تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات

امریکہ کے جنوبی ایشیا کے لیے مندوب ایلس ویلز نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان دہشت گرد تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے جنوبی ایشیا کے لیے مندوب ایلس ویلز نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان دہشت گرد تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ امریکہ کے معتبر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا کے لیے امریکی مندوب ایلس ویلز اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے جس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکیں۔ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے طالبان کی اعلیٰ  قیادت " کوئٹہ شوریٰ " کے ایک رکن نے بتایا کہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل قریب میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس سے قبل بھی  امریکہ اور طالبان  دہشت گرد تنظیم کے نمائندوں کے  درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ امریکہ کیط رف سے درپردہ اور آشکار وہابی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی جاری ہے۔

News ID 1882595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha